Tuesday, 16 April 2024, 04:17:10 pm
اورنج لائن ٹرین منصوبےکی تکمیل سےشہریوں کوعالمی طرزکی سفری سہولیات میسرآئیںگی:وزیراعلیٰ پنجاب
October 25, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو عالمی طرز کی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ آج لاہور میں اورنج لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات میں مزید مضبوط ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی تعصبات سے بالاتر ہو کر سابقہ حکمرانوں کے منصوبے بھی پایہ تکمیل کو پہنچا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں کو عالمی طرز کی سفر سہولیت مہیا کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت اورنج لائن ٹرین چلانے کیلئے 15ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہر آزمائش پر اتری ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری کے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور ان کی تکمیل سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ عثمان بزدار نے چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں زراعت، لائیو اسٹاک سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.