Tuesday, 13 November 2018, 09:29:28 am
پنجگور،نامعلوم دہشت گرد کی فائرنگ،2ایف سی اہلکار شہید
October 25, 2018

File photo

آج پنجگور میں بعض نامعلوم دہشت گردکی جانب سے فرنٹیئر کور ساؤتھ کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل سعید احمد ناگرہ کے قافلے پر فائرنگ کے باعث ایف سی کے دو اہلکار شہید ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں ایف سی کے آئی جی اور تمام دوسرے اہلکار محفوظ رہے۔ادھر آج شام کوئٹہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ اقدام دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔وزیر مملکت نے ناراض عناصر کو حکومت کے ساتھ مذاکراتی میز پر آ کر قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دی تاکہ وہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔