Friday, 29 March 2024, 01:07:23 pm
شفقت محمود کا دنیا بھر میں تعلیم کے فنڈ بڑھانے پر زور
September 25, 2018

 تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے دنیا بھر میں تعلیم کے فنڈ بڑھانے پر زوردیا ہے تاکہ اقوام آگے بڑھ سکیں۔

 وہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس کااہتمام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براون نے کیا۔

 شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کو سکول میں لانا پاکستانی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ عالمی ترقیاتی شراکت داروں کی شرکت کا خیرمقدم کرے گی۔

 وفاقی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ مالی معاونت ملکوں میں رائج نظاموں کے تحت ہونی چاہیے تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کی مالی معاونت ضائع نہ ہو۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.