Wednesday, 24 April 2024, 12:11:25 pm
وزیراعظم نےنیکٹا کےکرداراورکارکردگی کےجائزہ کےلئےکمیٹی تشکیل دیدی
September 25, 2018

وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کی قربانیوں اورملک میں سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کو سراہا۔

آج اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کےخلاف اپنی جنگ میں سرخرو ہوا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ نئے زمینی حقائق نیکٹا کےکردار کا جائزہ لینے کے متقاضی ہیں تاکہ اسے پوری طرح فعال اور ایک واضح ذمہ داری کا حامل موثرا دارہ بنایا جاسکے۔

اجلاس میں  ادارے کے کردار اور کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا کمیٹی ایک ہفتے میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرےگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.