Saturday, 20 April 2024, 04:55:37 am
ملک بھر میں صفائی ستھرائی کی مہم کا افتتاح7اکتوبر کو ہوگا
September 25, 2018

مشترکہ مفادات کونسل نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں تعلیمی نظام میں یکسانیت کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت سے ایک ماہ میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو یہ ہدایت بھی کی گئی کہ تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے۔مشترکہ مفادات کونسل نے منصوبہ بندی کمیشن کو ہدایت کی کہ بلوچستان میں بجلی کی تقسیم اور ترسیلی نیٹ ورک کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے۔مرکز اور صوبوں نے پن بجلی کے خالص منافع کی تقسیم کیلئے اے جی این قاضی فارمولا پر حقیقی عملدرآمد پر اتفاق کیا۔مشترکہ مفادات کونسل نے بین الصوبائی رابطے کی وزیر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جو ایمپلائز اولڈ ایج بینفٹس انسٹی ٹیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی صوبوں کو منتقلی کے بارے میں سفارشات تیار کرے گی۔ملک بھر میں صفائی ستھرائی کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ کی سات تاریخ کو کرینگے۔وزیراعظم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت سے مشاورت کیساتھ اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال کی خدمات کو بلوچستان تک توسیع دی جائے گی تاکہ صوبے میں حفظان صحت خصوصاً کینسر کی تشخیص کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔وزیراعظم نے صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کیلئے ایک جامع اور شفاف طریقہ کار وضع کرنے اور صوبوں کو تازہ ترین معلومات بروقت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.