Thursday, 25 April 2024, 03:45:34 pm
دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی:وزیر اطلاعات
September 25, 2018

File Photo

اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے نو، نو ارکان شامل ہیں۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت Rafals جنگی طیاروں کے سکینڈل سے توجہ ہٹانے کیلئے اشتعال انگیز بیانات سے کام لے رہا ہے کیونکہ یہ پانامہ پیپرز کی طرح بڑی بدعنوانی ہے۔

ادھر اسلام آباد میں پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک دوسرے کی ثقافت اور اقدار کو سمجھنے کے لئے فلم اور ڈرامے کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔جاپان کے سفیر نے دوطرفہ تعاون کے فروغ میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کو موبائل فون اور ٹیلی ویژن کے ساتھ مطابقت رکھنے والے مربوط خدمات کا ڈیجیٹل براڈ کاسٹنگ آزمائشی نظام شروع کرنے کی پیشکش کی کیونکہ یہ زلزلے جیسی قدرتی آفات سے خبردار کرتا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.