Friday, 29 March 2024, 06:31:50 am
چیف جسٹس کی امل کیس میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
September 25, 2018

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے امل کیس میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

 انہوں نے یہ ہدایت دس سالہ بچی امل کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران دی جو گزشتہ مہینے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

کمیٹی  اس کی موت کے بارے میں حالات و واقعات کی تحقیقات کرے گی اور ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتیں بہتر بنانے کے لئے سفارشات دے گی۔

عدالت عظمیٰ نے بچی کی ہلاکت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.