Wednesday, 24 April 2024, 12:11:16 am
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سالانہ عمومی بحث آج شروع ہورہی ہے
September 25, 2018

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں سالانہ عمومی بحث آج (منگل) نیو یارک میں شروع ہورہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔وہ ہفتہ کے روز جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

عمومی بحث کے پہلے روز آج (منگل) چھتیس ممالک کے سربراہان مملکت اور حکومت جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ان میں امریکہ، برازیل، ایکواڈور، ترکی، فرانس اور نائجیریا کے صدور، اردن کے فرمانروا، ایران کے رہنمائے اعلیٰ اور برطانیہ کے وزیراعظم شامل ہیں۔اس سال کا موضوع ہے ''اقوام متحدہ سے متعلقہ تمام افراد، پرامن، مساوی اور پائیدار معاشروں کیلئے عالمی قیادت اور مشترکہ ذمہ داریاں''۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.