Thursday, 18 April 2024, 05:17:35 pm
آرمی چیف کا کیڈٹس کو ملک کے وقار اور سلامتی کوہمیشہ مقدم رکھنے پر زور
September 25, 2018

 

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس پر زور دیا ہے کہ ملک کے وقار اور سلامتی کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی فیکلٹی اور کیڈٹس سے گفتگو کر رہے تھے۔بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنے اور پاک فوج کے وقار، یکجہتی اور بے لوث خدمت جیسی عظیم روایات کو برقرار رکھنے کیلئے کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔بری فوج کے سربراہ کو کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نواز ستی نے کیڈٹس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے اکیڈمی کے مختلف پیشہ وارانہ پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.