Wednesday, 24 April 2024, 07:00:10 pm
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیری عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے فوری مداخلت کریں، وزیرخارجہ
August 25, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کاعوام کے تحفظ وسلامتی یقینی بنانے کیلئے فوری مداخلت کریں جو گزشتہ بیس روز سے قابض بھارتی فوج کے محاصرے میں ہیں۔

بعد میں اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفون پر تفصیلاً گفتگو کی اور انہیں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال، مسلسل محاصرے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خوراک اور ادویات کی شدید قلت سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری انتہائی بے چینی کے ساتھ عالمی برادری کی مدد کے منتظر ہیں اور پرامید ہیں کہ وہ ان کے مصائب وآلام کم کرنے میں اپنا کردار ادا کریگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر عالمی برادری اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہی تو کشمیری مقبوضہ وادی میں بھارتی حکومت کے مظالم اور جبروتشدد کے خلاف مزاحمت کیلئے تمام امکانات کے استعمال پر مجبور ہوںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.