Thursday, 25 April 2024, 09:36:35 am
پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے،تجزیہ کار
August 25, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے تیار ہے اور وہ کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عالمی برادری ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے نصب العین کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے بامعنی کردار ادا کرے ۔

کشمیری صحافی الطاف حمید راؤ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری کی خاموشی مقبوضہ وادی میں بہت بڑے انسانی المیے کا باعث بن سکتی ہے۔

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ ( ر)جنرل نعیم خالد لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے کہ وہ حقائق جاننے والے مشن کو مقبوضہ علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے کہا کہ بھارت کے یہ دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ معمول کے مطابق ہے۔

حریت رہنماء اقبال امتیاز وانی نے کہا کہ کشمیریوں نے ہر قیمت پر اپنے حق خودارادیت کے حصول کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.