Friday, 19 April 2024, 12:49:56 am
کشمیر کے تنازعے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ ہے،امریکی تھنک ٹینک
August 25, 2019

امریکی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور کشمیر کاتنازعہ اس جنگ کیلئے آگ کی چنگاڑی ثابت ہوسکتا ہے جس سے جنوبی ایشیاء میں ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

ٹیکساس کے علاقے Austin میں قائم جغرافیائی وسیاسی امور کے تھنک ٹینک کی رپورٹ میں کشمیر کو بھارت کا داخلی معاملہ یا بھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تنازعہ قراردینے پر بھی مختلف رائے کا اظہار کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان کے بعد ایٹمی جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی پالیسی ترک کررہا ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں پہلے کشمیر کے عوام کو انکا حق استصواب رائے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جو آج تک پورا نہیں کیا گیا۔

امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

گزشتہ فروری میں پاکستان نے بھارت کا ایک لڑاکا طیارے مار گرایا اور طیارے کے پائلٹ کو واپس بھارت کے حوالے کیا تھا تاہم بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نہ تو پاکستان کے اس مصالحتی اقدام کو سراہا اور نہ ہی مودی حکومت کشمیر کے معاملے پر بات چیت کیلئے آمادہ ہے جس کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے استصواب رائے کا حق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.