Friday, 19 April 2024, 07:44:05 am
کرتارپور راہداری کا رواں سال نومبر میں افتتاح کیا جائیگا، معاون خصوصی اطلاعات
August 25, 2019

اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات سے قطع نظر بابا گورونانک کے پانچ سوپچاسویں جنم دن اور دیگر مذہبی مقامات کی زیارات کے سلسلے میں دربار صاحب کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے پاکستان کے دروازے کھلے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان افواہوں کو مسترد کردیا کہ پاکستان نے کشمیر کے معاملے پر بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری پر کام روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا رواں سال نومبر میں افتتاح کیا جائیگا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.