Wednesday, 24 April 2024, 04:45:30 pm
حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود اور بہتری کیلئے لائحہ عمل وضع کررہی ہے،مشیرخزانہ
August 25, 2019

خزانے کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معیشت کے لئے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے تاکہ عوام کی بہتری کے لئے اہم فیصلے کئے جا سکیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ معاشی ٹیم کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جامع حکمت عملی کے تحت معاشی ٹیم وزیراعظم کو ہفتہ وار بنیاد پر اہم فیصلوں سے آگاہ کرے گی۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد معیشت کا جائزہ لینا اور ترقیاتی منصوبوں اور بجٹ میں مختص کی گئی رقم کے ذریعے عام آدمی تک اس کے ثمرات پہنچانے کیلئے منصوبہ وضع کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ثمرات کو معاشرے کی نچلی سطح تک منتقل کرنے کیلئے بڑے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال بہتر ہورہی ہے کیونکہ سٹاک مارکیٹ سے مثبت اعدادوشمار سامنے آرہے ہیں اور حسابات جاریہ کا خسارہ کم ہو کر 60کروڑ ڈالر رہ گیا ہے۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملاقات میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تاجربرادری کو بجلی کی فراہمی، گیس میں اعانت اور قرضے کی سہولت میں آسانی سے متعلق امور پر اعتماد میں لیا جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.