Friday, 29 March 2024, 03:18:44 pm
حجاج کرام روضہ رسولﷺ پرحاضری کےلئے مدینہ منورہ جارہے ہیں
August 25, 2019

حجاج کرام اب روضہ رسولﷺ پرحاضری کےلئے مدینہ منورہ جارہے ہیں۔

مدینہ منورہ سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے نے بتایا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں حجاج حج کی ادائیگی کےبعد مقدس مقامات کی زیارت کےلئے مدینہ میں جمع ہورہے ہیں۔

 وہ روضہ رسول پر درودو سلام پڑھ رہے ہیں فاتحہ خوانی کےلئے جنت البقیع جارہے ہیں اورمسجد قبا اور دوسرے مقدس مقامات پر نوافل ادا کررہے ہیں۔

حجاج کرام مدینہ میں شہدائے بدر کے مزار پر بھی حاضری دے رہے ہیں جہاں غزوہ بدر کے دوسرے شہدا کے ساتھ حضور اکرمﷺ کے چچا حضرت امیر حمزہ بھی مدفون ہیں۔

(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.