Friday, 20 September 2019, 10:53:16 am
حجاج کرام کو وطن واپس لانے کیلئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز
August 25, 2019

پاکستانی حجاج کرام کو وطن واپس لانے کیلئے مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوا۔مدینہ منورہ سے ریڈیو پاکستان کے نمائندے محمد اکرم خان نے اطلاع دی ہے کہ ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفائی نے حجاج کرام کو ہوائی اڈے سے رخصت کیا۔جدہ ایئر پورٹ سے بھی پاکستانی حجاج کرام کی روانگی جاری ہے اور اب تک 39 ہزار حجاج کرام پاکستان پہنچ چکے ہیں۔حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے پروازوں کا سلسلہ اگلے ماہ کی 15 تاریخ تک جاری رہے گا۔