Thursday, 18 April 2024, 09:17:55 am
امریکہ میں مقیم سینکڑوں کشمیریوں، پاکستانیوں اور سکھوں کا نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
August 25, 2019

امریکہ میں مقیم سینکڑوں کشمیریوں، پاکستانیوں اور سکھوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوج کے سخت محاصرے میں مصائب کا شکار کشمیری عوام کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرانے کیلئے فیصلہ کن اقدام اٹھائے جن میں کشمیریوں کو خودارادایت کا حق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی حکومت پر زوردیا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مستقبل کے تعین کیلئے فوری بنیادوں پر مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی، کرفیو کا خاتمہ اور پرامن مذاکرات کا سلسلہ شروع کرے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.