Thursday, 28 March 2024, 02:33:28 pm
آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری
July 25, 2021

 آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے ۔ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔بتیس لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لئے حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان کے کسی بھی شہر میں رہائش پذیر کشمیری ملک کے مختلف حصوں میں مقیم کشمیری مہاجرین کے بارہ حلقوں پر اپنے نمائندوں کے انتخاب کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے تینتیس حلقوں میں مجموعی طور پر587 امیدوارمد مقابل ہیں اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر کشمیریوں کے بارہ حلقوں میں121 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔پرامن پولنگ یقینی بنانے کیلئے پاک فوج ‘ ایف سی‘ رینجرز اور پولیس سمیت چالیس ہزارسے زائد سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔مظفر آباد ‘ پونچھ اور میرپور سمیت تینوں ڈویژنوں میں پانچ ہزار ایک سو اٹھارہ پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.