Sunday, 01 November 2020, 03:15:20 am
حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹھوس کوششیں کی ہیں،چودھری فواد
July 25, 2020

سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اوراسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کی ہیں۔
آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ورثے میں ایسی معیشت ملی تھی جو دیوالیہ ہونے کے قریب تھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اب ہم ملک کی معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے درست سمت میں جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کامیابی کے ساتھ وینٹی لیٹرز اور حفاظتی سازوسامان تیار کیا ہے اور قیمتی زرمبادلہ کے لاکھوں ڈالرز کی بچت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں ترقی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔