Saturday, 24 August 2019, 04:46:15 pm
حکومت ملک میں جدید معیار کا تحقیقی مرکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، فواد چوہدری
July 25, 2019

وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اشتراک اور تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عبیدابراہیمی الزابی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں جدید معیار کا تحقیقی مرکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور پاکستان متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے تعاون سے بائیوٹیکنالوجی پارک قائم کررہا ہے۔

ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے سفیر نے وفاقی وزیر کو اپنے ملک کے مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلایا۔