Wednesday, 24 April 2024, 07:04:23 pm
بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشتگردوں سے فائرنگ تبادلے میں ایف سی کے 5 اہلکار شہید
June 25, 2021

ضلع سبی کے علاقے sanganمیں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے پانچ اہلکار شہید ہوگئے ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے فرنٹیئر کور کی گشت پر مامور پارٹی کو نشانہ بنایا ۔فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کا بھی جانی و مالی نقصان ہوا ۔ دہشتگردوں کے فرار کے راستے بند کرنے اور انہیں پکڑنے کیلئے تلاشی کی کارروائی جاری ہے ۔ دشمن خفیہ اداروں کی سرپرستی میں تخریب کار عناصر کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں، بلوچستان میں بڑی قربانیوں سے حاصل کی گئی امن و خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔ سکیورٹی فورسز اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ایسے عناصر کے مکروہ عزائم خاک میں ملانے کیلئے پرعزم ہیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.