Thursday, 25 April 2024, 07:13:33 am
بھارت حکومت عالمی برادری کواوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے گمراہ نہیں کرسکتی:تجزیہ کار
June 25, 2020

معروف تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ بھارت حکومت اپنی اندرونی ناکامیوں کے بارے میں عالمی برادری کواوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے گمراہ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مودی نے بھارت کاسیکولراورجمہوری چہرہ مسخ کردیاہے۔تجزیہ نگاروں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی برادری کاضمیرجھنجھوڑرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تمام تصفیہ طلب مسائل کومذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتاہے۔تجزیہ کاروں میں ریٹائرڈبریگیڈیئرغضنفر، ڈاکٹر طلعت وزارت، علی محمدخان ،عبداللہ گل اور ڈاکٹروسیم خواجہ شامل تھے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.