Friday, 29 March 2024, 12:32:28 am
سلامتی کونسل کاامریکہ اورایران کے درمیان بگڑتی صورتحال پرتبادلہ خیال
June 25, 2019

File Photo

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیویارک میں ا پنے اجلاس میں امریکہ اورایران کے درمیان بگڑتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

سلامتی کونسل نے خلیجی علاقے میں زیادہ سے زیادہ صبروتحمل کامظاہرہ کرنے پرزوردیاکیونکہ ایران اورامریکہ کے درمیان تجارت اورسفارتکاری کے معاملات میں صورتحال کشیدہ ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے مستقل مندوب ماجدتخت روانچی نے کہاکہ ایران نے اجلاس میں شرکت کاکہاہے تاہم ان کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران کے خلاف مزیدپابندیاں عائد کرنے کاحالیہ امریکی فیصلہ ایران کے عوام اوررہنمائوں کے خلاف ا س کی جاری اشتعال انگیزی کامنہ بولتاثبو ت ہے۔ماجدتخت روانچی نے کہاکہ ایران خطے میں جنگ اورکشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔ادھرامریکی حکا م نے کہاہے کہ ایران حالیہ ہفتوں میں آبنائے ہرمزاورخلیج عمان میں دو الگ الگ واقعات میں ملوث ہے جن میں چھ تیل بردارٹینکروں کونقصان پہنچایاگیا۔امریکہ کے قائمقام سفیرجوناتھن کوہن نے اجلاس کے فوراً بعداظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم پریہ بات واضح ہے تاہم دنیاپربھی یہ واضح ہوناچاہیے کہ ایران بارہ مئی اورتیرہ جون کوخلیج فارس میں بحری جہازوں پرحملوں میںملوث ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.