Tuesday, 23 April 2024, 11:56:53 pm
شریف خاندان کوغیرقانونی طورپرخرچ کئے جانے والے اربوں روپے اداکرنے کیلئے بل بھیجے جائیں گے:مراد
June 25, 2019

File Photo

مواصلات اورپوسٹل سروسزکے وزیرمرادسعید نے کہاہے کہ شریف خاندان کو انکی سیکیورٹی، رہائش گاہوں پرباڑ لگانے، طبی اورسفری اخراجات پرغیرقانونی طورپرخرچ کئے جانے والے اربوں روپے حکومت کواداکرنے کے لئے بل بھیجے جائیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے کوئی تنخواہ نہیں لی لیکن درحقیقت دوہزارسولہ میں ان کے تین لاکھ ستائیس ہزارڈالرکے طبی اورسفری اخراجات قومی خزانے سے اداکئے گئے۔انہوں نے کہاکہ جاتی امراء کی اُنکی رہائش گاہ کی سیکیورٹی اوراس پرباڑ لگانے پرسرکاری خزانے سے ایک ارب روپے خرچ کئے گئے جبکہ ان کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی کے لئے ستائیس سوپولیس اہلکارتعینات کئے گئے جس پردوارب روپے خرچ ہوئے۔مرادسعیدنے کہاکہ پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کئے تھے جن میں ماڈل ٹائون ،جاتی امراء اورڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی میں قائم چارگھروں کوشہبازشریف کے کیمپ دفاترقراردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان پی ایم ہائوس میں رہائش پذیرنہیں ہیں بلکہ وہ بنی گالامیں اپنے گھرمیں رہ رہے ہیں اوراپنے اخراجات خود برداشت کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بنی گالامیں عمران خان کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی کے لئے قائم کی جانے والی دیواراوروہاں باڑلگانے کے اخراجات پارٹی فنڈز سے اداکئے گئے۔مرادسعیدنے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرستان میں ہسپتالوں ،سکولوں اور یونیورسٹیوں کے قیام، کھیلوں کے میدان، بجلی کی فراہمی کی سکیموں اورڈیموں کی تعمیر کے منصوبوں کاآغازکیا اورقبائلی اضلاع میں بے گھرافرادکی اورکاروباری سرگرمیوں کی بحالی اور مکانات کی تعمیرنوکے لئے رقم مختص کی۔انہوں نے کہاکہ بے گھرافرادکے لئے پناہ گاہوں کی تعمیر، صحت کارڈزکی تقسیم اوراحساس پروگرام کاآغازحکومت کی اہم کامیابیاں ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.