Sunday, 15 September 2019, 10:55:35 pm
روس معاہدے کو بچانے کیلئے اگست کی حتمی تاریخ سے پہلے اپنا نیامیزائل نظام تباہ کر دے،نیٹو
June 25, 2019

نیٹو نے روس پر زور دیا ہے کہ اگست سے قبل نئے میزائل کو تباہ کر دے اور زمین پر نصب جوہری وار ہیڈز کو یورپ سے باہر رکھنے کیلئے معاہدے کا تحفظ کرے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل JENS STOLTENBERG نے برسلز میں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ کل نیٹو کے وزرائے دفاع روس کی طرف سے میزائل نظام کو برقرار رکھنے کی صورت میں آئندہ اقدامات کا جائزہ لیں گے کہ امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ یورپ پر مختصر مدت کے نوٹس پر جوہری حملوں کی اجازت دے دے گا اور 1987ء کے درمیانے فاصلے کے جوہری فورسز کے معاہدے کو ختم کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ روس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرے لیکن ہمیں کوئی اشارہ نہیں ملا کہ روس ایسا کرنا چاہتا ہے۔

امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادی اس بات کے خواہشمند ہیں کہ روس اپنا SSC-8,9M729 جوہری صلاحیت کا حامل کروز میزائل نظام تباہ کر دے جس سے روس نے اب تک انکار کیا ہے۔