Tuesday, 19 March 2024, 03:44:31 pm
پاکستان کی اقوام متحدہ میں اسلام کیخلا ف نفرت انگیزپراپیگنڈے کےخاتمےکیلئے6نکاتی لائحہ عمل کی تجویز
June 25, 2019

اقوام متحدہ میں پاکستان نے اسلام کے خلا ف نفرت آمیزپراپیگنڈے کے خاتمے کے لئے چھ نکالی لائحہ عمل تجویزکیاہے۔

اس لائحہ عمل کی تجویزاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندو ب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرمیں انسدادد ہشت گردی اور مذہب اورعقیدے کی بنیاد پرپُرتشددواقعات کے بارے میں ایک تقریب کے دوران پیش کی۔تقریب کااہتمام پاکستان نے ترکی کے تعاون سے کیا جس میں اسلام مخالف پراپیگنڈے کاجائزہ لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف فورموں پربارہااسلام مخالف پراپیگنڈے سے نمٹنے کے لئے ہنگامی لائحہ عمل کی ضرورت پرزوردیاہے۔تقریب کے دوسرے مقررین نے بھی منافرت پرمبنی بڑھتے ہوئے پُرتشددواقعات کے باعث لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے موثراقدامات کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.