Thursday, 18 April 2024, 06:51:42 am
لوگ تیس جون سے پہلے اپنے غیراعلانیہ اثاثوں کوقانونی بناسکتے ہیں:وزیراعظم
June 25, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لوگ تیس جون سے پہلے اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے استفادہ کرکے اپنے غیراعلانیہ اثاثوں کوقانونی بناسکتے ہیں کیونکہ سکیم کی حتمی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خبردارکیاکہ اگرلوگ سکیم سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے توحکومت کے پاس ٹیکس نادہندگان کے خلاف طاقت کااستعمال کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ قوم اورحکومت اس سکیم کوکامیاب بنانے کے لئے مل کرکام کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک تباہی کے دہانے پرکھڑا ہے اورہرایک کوملکی معیشت میںبہتری کے لئے اپناکرداراداکرناہوگا۔عمران خان نے کہاکہ ملک ٹیکس اکٹھا کئے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتا اورآمدن میں اضافے اور قرضوں میں کمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت قومی سطح پر اخراجات میںکمی کے لئے کفایت شعاری کی مہم پر عمل پیراہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ملکی معیشت کومشکل صورتحال کاسامناہے جہاں ہماری نصف آمدن قرضوں پرسود اداکرنے پرخرچ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ بدعنوانی ہے۔وزیراعظم نے یقین دلایا کہ ٹیکس کے دائرے میں شامل ہونے والے افراد کوہراساں نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر میں حقیقی اصلاحات لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔عمران خان نے کہاکہ تاجربرادری سے باقاعدگی سے مشاورت کی جارہی ہے اورپالیسیاں مرتب کرتے ہوئے بھی ان سے مشاورت کی جائے گی۔وزیراعظم نے ٹیکس کی رقم عوام کی فلاح کے لئے استعمال کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.