Thursday, 25 April 2024, 09:20:57 am
قومی معیشت کے استحکام کیلئے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرناناگزیر ہے:تجزیہ کار
June 25, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ قومی معیشت کے استحکام کے لئے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرناناگزیر ہے۔ماہرمعیشت ہمایوں اقبال شامی نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے ذریعے ملک میں معاشی انقلاب لایاجاسکتاہے۔ اقتصادی ماہر ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے پروگرام نقطہ نظرمیں حصہ لیتے ہوئے کہاکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نجی شعبے کو سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں۔ماہراقتصادیات ڈاکٹرنورفاطمہ نے وائس آف دی نیشن کوبتایا کہ پاکستان کوتجارتی توازن کیلئے معاشی ترقی پرتوجہ دینی چاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.