Tuesday, 16 July 2019, 05:03:00 pm
امریکی صدرکی ایران کوکسی بھی قسم کے حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی
June 25, 2019

فائل فوٹو

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے ایران کوکسی بھی قسم کے حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

انہوں نے یہ دھمکی ایران کی طرف سے امریکی پابندیوں کے بعد سفارتکاری کو خارج از امکان اور امریکی کارروائی کو اس کا پاگل پن قرار دینے پر ایک ٹویٹ میں دی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی طرف سے کسی بھی قسم کے حملے کا بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیا جائیگا۔