Thursday, 28 March 2024, 10:16:15 pm
پاکستان وینٹی لیٹرز سینیٹاٹزرز ماسک اور حفاظتی آلات کی تیاری کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے:این ڈی ایم اے
May 25, 2020

File Photo

ہنگامی امدادی ادارے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان کرونا وائرس کی وباء سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے وینٹی لیٹرز سینیٹاٹزرز ماسک اور حفاظتی آلات کی تیاری کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے زیر انتظام ہسپتالوں میں کام کرنے والے طبی عملے لیبارٹری ٹیکنیشن اور پتھالوجی کے ماہرین کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹ کی استعدادکار میں اضافے پر لیبارٹریوں اور ہسپتالوں کے کردار کی تعریف کی۔چیئرمین نے کہا کہ ملک بھر میں تمام لوگوں کے ٹیسٹ کی کوئی ضرورت نہیں اور صرف متاثرہ افراد کو کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کیلئے ہسپتال لایا جائے۔کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام سے متعلق مطلوبہ آلات کی دستیابی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے ٹیسٹنگ کٹس سمیت دیگر آلات مناسب مقدار میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں ضرورت پڑنے پر مطلوبہ سامان کے حصول کیلئے ادارے سے رجوع کر سکتی ہیں۔ملک میں کرونا وائرس کی وباء کے خاتمے کیلئے درکار مدت سے متعلق انہوں نے کہا کہ وافر مالیاتی اور طبی وسائل کے حامل ترقی یافتہ ممالک بھی اس مرض کے خلاف بدستور نبرد آزما ہیں۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.