Wednesday, 24 April 2024, 10:57:40 am
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کروناوائرس سے 34 افراد جاں بحق
May 25, 2020

ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 56 ہزار349 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار748 مریضوں میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پنجاب میں20 ہزار77 سندھ میں 22ہزار 491 خیبرپختونخوا میں7 ہزار905 بلوچستان میں تین ہزار407 اسلام آباد میں ایک ہزار641 گلگت بلتستان میں چھ سو انیس اور آزاد کشمیر میں209 مریض ہیں۔

اب تک سترہ ہزار482 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 34 افراد جاں بحق ہوئے جس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار167 ہو گئی ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.