Thursday, 18 April 2024, 07:27:14 pm
ملک بھر میں عیدالفطر کا دوسرا روز بھی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
May 25, 2020

ملک بھر میں عیدالفطر کا دوسرا روز بھی مذہبی جوش و جذبے اور گزشتہ جمعہ کو پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان اور کرونا وائرس کی عالمگیر وباء کے تناظر میں سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

متعلقہ سرکاری محکموں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وباء سے بچائو کیلئے عید کی خوشیاں مناتے ہوئے سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدرآمد کریں۔اس مبارک موقع پر کسی بھی خوشگوار واقعے سے بچائو کیلئے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سیکورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں آج عیدالفطر کا دوسرا دن سادگی سے منایا جارہا ہے۔ لوگ روایتی طور پر عید کے دوسرے روز تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں لیکن اس بار کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے تفریحی مقامات کو بند رکھاگیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدکی چھٹیوں کے دوران صرف اشیا ضروریہ کی دکانیں، طبی خدمات اورمیڈیکل سٹور کھلیں رہیں گے۔ ادھر اس پرمسرت موقع پر کسی بھی ناگہانی واقعہ سے بچنے کیلئے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.