Friday, 29 March 2024, 12:04:41 pm
مائیک پومپیو نے افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پرعارضی جنگ بندی کو سراہا
May 25, 2020

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پرعارضی جنگ بندی کو سراہا ہے جس سے جنگ زدہ ملک میں قیام امن کی کوششوں کے فروغ کا شاندار موقع فراہم ہوا ہے۔

افغانستان میں جارحانہ کارروائیوں کے تعطل کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغان عوام کی یہ دیرینہ اور بھر پور خواہش ہے کہ ملک میں امن قائم ہو۔انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کی حکومت پر زور دیا کہ طالبان کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا عمل تیز کیا جائے تاکہ مجوزہ امن مذاکرات کی راہ میںحائل رکاوٹ دور کی جا سکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.