Sunday, 05 July 2020, 06:12:03 pm
لوگ عید کی تعطیلات کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھیں،اجمل وزیر
May 25, 2020

فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھیں کیونکہ وائرس کا خطرہ ابھی موجود ہے اور یہ مزید پھیل سکتا ہے۔

انہوں نے پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی تھی۔

اجمل وزیر نے کہا کہ اگر احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا گیا تو وائرس پھیلے گا اور حکومت سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔