Friday, 29 March 2024, 05:06:40 am
حکومت کا عید کے بعد کوروناکی صورتحال ،لاک ڈاؤن میں نرمی کے نتائج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
May 25, 2020

صحت کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کو معمولی وائرس نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے مریضوں اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عید کے فوری بعد موجودہ صورتحال کا مشاہدہ کریگی اور اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائیگی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کافیصلہ عید کے پیش نظر کیا گیا تھا تاہم لوگوں یہ غلط تاثر پایا گیا ہے کہ اس وبا کے پھیلائو میں کمی آرہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ عید اس مرض کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کے طورپر مخلصانہ، خدمات انجام دینے والے معالجین کے نام کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی استعداد کار میں اضافہ ہورہاہے اور کل تک چار لاکھ تراسی ہزار ٹیسٹ کئے گئے۔

صحت کے معاون خصوصی نے لوگوں سے دورباہ اپیل کی کہ وہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، ماسک پہننے، صابن سے بار بار ہاتھ دھونے، سینٹی ٹائیزر استعمال کرنے اور حکومت کی جانب سے دیگر ہدایات پر عمل کرنے سمیت قواعدوضوابط پر سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اس جان لیوا مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ناگزیر ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.