Monday, 13 July 2020, 10:39:49 am
جاپان کا کوروناوائرس کے باعث لگائی گئی ہنگامی حالت کے خاتمے کا اعلان
May 25, 2020

جاپان نے کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت ہٹا دی ہے جس سے دنیا کی تیسری بڑی معیشت کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔

یورپ، امریکہ، روس اور برازیل کورونا سے شدید متاثرہ ملکوں کی نسبت جاپان بھی اس عالمگیر وباء سے شدید متاثر ہوا جہاں سولہ ہزار پانچ سو اکاسی افراد وائرس سے متاثرہ ہوئے اور آٹھ سے تیس افراد ہلاک ہوئے۔

جاپان کے وزیراعظم نے ٹیلی ویژن پر ایک نیوز بریفنگ کے دوران اس وباء پر کامیابی سے قابو پانے کے حوالے سے اپنے ملک کی تعریف کی تاہم انہوں نے لوگوں کو دشوار گزار اور رش والے مقامات پر جانے اور قریبی میل جول سے پرہیز کرنے کی تلقین کی۔