Sunday, 05 July 2020, 06:23:07 pm

مزید خبریں

 
بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام کے عزم کو توڑ نہیں سکتا:گیلانی
May 25, 2020

سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے عزم کوکمزور نہیں کرسکتا۔
انہوں نے ایک پیغام میں کہا کہ ہر فرعون کا انجام عبرتناک ہی ہوتا ہے۔
حریت رہنما نے کشمیریوں سے کہا کہ وہ اسلام کی سربلندی اور آزادی کے حصول کیلئے اپنی منصفانہ جدوجہد جاری رکھیں۔ یہ شہدا کا ہم پر قرض ہے او ر ہمیں یہ مشن پورا کرنا ہے۔
سید علی گیلانی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو اپنی جائیدادیں بھارتی باشندوں کو فروخت نہیں کرنی چاہئیں۔
ادھر بھارتی حکام کی جانب سے سخت پابندیوں کے باعث گزشتہ روز عیدالفطر کا تہوار نہایت سادگی کیساتھ منایا گیا اور گھروں میں شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔
مقبوضہ کشمیر کی بڑی مساجد اور درگاہوں میں مسلسل دوسری مرتبہ نماز عید کے اجتماعات نہیں ہوئے جبکہ بھارتی حکومت اور فوج نے سرینگر شہر سمیت مقبوضہ وادی کے زیادہ تر حصوں میں سخت پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔
لوگوں کو نماز عید کی ادائیگی کیلئے گھروں تک محدود کردیا گیا۔