Saturday, 20 April 2024, 03:35:36 pm
ائربس طیارہ ساز کمپنی کی ٹیم طیارہ حادثے کی تحقیقات میں معاونت کیلئے آج کراچی پہنچ رہی ہے
May 25, 2020

ائربس طیارہ ساز کمپنی کی ایک ٹیم آج (پیر) کراچی پہنچ رہی ہے جو پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات میں معاونت کرے گی۔

ٹیم شہر کے علاقے ماڈل کالونی میں حادثے کی جگہ کا دورہ کرے گی جبکہ حادثے کی جگہ سے طیارے کے ملبے کی منتقلی کا کام بھی روک دیاگیا۔

ائر بس طیارہ ساز کمپنی کی انتظامیہ نے پی آئی اے طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔

یادرہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی ملیر کے علاقے میں حادثہ پیش آیا تھا جس میں97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو مسافر زندہ بچے ہیں۔

جاں بحق ہونیوالے97 افراد میں سے34 کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے باقی میتوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.