Thursday, 19 September 2019, 01:15:16 pm
پی ایم آفس کی وزیراعظم سٹیزنز پورٹل کو موثر پلیٹ فارم بنانے کی ہدایت
May 25, 2019

وزیر اعظم آفس نے عوامی شکایات کے حل کیلئے وزیراعظم سٹیزنز پورٹل کو موثر پلیٹ فارم بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس نے آج ایک بیان میں پورٹل کے ذریعے درج کرائی جانیوالی 33ہزار شکایات کو 14دن کے اندر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب تک 9لاکھ 60ہزار صارفین نے پورٹل استعمال کیا ہے اور 7لاکھ 64ہزار557شکایات درج کرائی گئی ہیں جن میں سے 6لاکھ 17ہزار 239کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی شکایات درج کرانے والے افراد کو بلاک کر دیا جائے گا۔