Saturday, 20 April 2024, 03:54:23 pm
پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، تجزیہ کار
May 25, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان، امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن وسلامتی قائم رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ڈاکٹر فاروق حسنات نے کہا کہ تمام علاقائی تنازعات کے سفارتی ذرائع سے تصیفئے کے بارے میں پاکستان کا واضح موقف ہے۔

سابق سفیر عارف کمال نے کہا کہ خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں تمام فریقوں کو ضبط وتحمل اور رواداری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

سابق سفیر مشتاق احمد مہر نے کہا کہ امن واستحکام ہر ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.