Thursday, 19 September 2019, 01:53:35 pm
وزیرداخلہ کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، فرشتہ قتل کیس کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
May 25, 2019

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں معصوم بچی فرشتہ کے قتل میں ہونے والی عدالتی تحقیقات کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ واقعے میں ملوث شخص کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔