Thursday, 19 September 2019, 08:27:50 pm

مزید خبریں

 
وزیراعظم جلد سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کریں گے،شیخ رشید
May 25, 2019

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی سرسید احمد ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔آج لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوجون سے تین خصوصی عید ٹرینیں چلائی جائیں گی اور اگر ممکن ہوا تو مزید پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔شیخ رشید نے کہا کہ مسافر عید کے دن ملک بھر میں نصف کرائے پر سفر کریں گے انہوں نے کہا کہ ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے تقرریاں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے لئے اراضی کی فراہمی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ریلوے کے وزیرنے کہا کہ نجی کمپنیوں کو ریلوے ٹریک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ ٹنڈو آدم ریلوے ٹریک کو بہتر بنانے کے لئے Railcop کو ٹینڈر دیا گیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے مال بردار گاڑیوں کے اہداف جلد از جلد حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے معاونت مانگی ہے جو وقت کا تقاضا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی حکومت کو لوگوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ طبی سہولتوں کی کمی کی وجہ سے لاڑکانہ میں ایڈز بہت عام ہے۔