Tuesday, 19 March 2024, 04:55:24 pm
انتظامیہ کی براہ راست نگرانی،وزیراعظم کا پنجاب کے مختلف اداروں کا دورہ
May 25, 2019

وزیراعظم عمران خان نے سرگودھا اور خوشاب میں ہسپتالوں اور تلہ گنگ شہر میں ایک پولیس سٹیشن کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہمی کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔یہ دورے ہسپتالوں، پولیس سٹیشنوں ، سکولوں ، شیلٹر ہومز اور ترقیاتی سکیموں کے غیر اعلانیہ دوروں کے اقدام کا حصہ تھے۔ان دوروں کا مقصد عوام کی دادرسی کرنا اور انتظامیہ کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کی نگرانی کرنا ہے۔وزیراعظم نے سرگودھا میں ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے دورے کے موقع پر مریضوں کے تیمارداروں کے مسائل سنے اور ہسپتالوں میں فراہم کی جانے والی صحت عامہ کی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتالوں میں گنجائش سے زائد مریضوں کو داخل کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ہسپتال میں بھیرہ، خوشاب ، میانوالی اور پنڈدادنخان جیسے قریبی علاقوں کے مریضوں کو بھی صحت عامہ کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے ان علاقوں میں بھی صحت عامہ کی خدمات کی فراہمی کیلئے تجاویز بھی طلب کیں۔بعد میں انہوں نے خوشاب میں ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور ہسپتال کی انتظامیہ سے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت عامہ کی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.