Friday, 19 April 2024, 04:05:50 pm
نیب کسی مداخلت کے بغیر بلاامتیاز احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، فروغ نسیم
May 25, 2019

فائل فوٹو

قانون وانصاف کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کسی مداخلت کے بغیر بلاامتیاز احتساب کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نہ تو چیئرمین نیب پر کوئی دبائو ڈالا ہے اور نہ بدعنوان عناصر کے خلاف ان کی تحقیقات کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا کی ہے۔

وزیرقانون نے کہا کہ ادارے کے چیئرمین ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال ایک دیانتدار انسان ہیں اور وہ بدعنوان عناصر کے خلاف آزادانہ اور شفاف تحقیقات کررہے ہیں۔

انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ چیئرمین نیب کے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.