Thursday, 18 April 2024, 05:59:27 pm
ملک کے اسی فیصد حصے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے، وزیراعظم
May 25, 2019

وزیراعظم عمران خان نے وزیرتوانائی عمر ایوب خان اور ان کی پوری ٹیم کو آٹھ ماہ میں بجلی کے بلوں کی وصولیوں میں اکیاسی ارب روپے کے اضافے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کی مد میں اٹھاون ارب روپے وصول کئے گئے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ملک کے اسی فیصد حصے سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور سحروافطار کے اوقات بھی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔

وفاقی وزیر اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہی ہمت وجذبہ نیا پاکستان ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گردشی قرضہ پہلے ہی اڑتیس ارب روپے سے کم ہو کر چھبیس ارب روپے رہ گیا ہے جس کے نتیجے میں اگلے سال مزید ایک سو بیس ارب روپے کی وصولی ہوگی انہوں نے کہا کہ دسمبر تک گردشی قرضے کو ختم کردیا جائیگا۔

عمران خان نے کہا کہ پرانی اور موخر ادائیگوں سے مزید ایک سوارب روپے جمع ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال میں درآمدی ایندھن پر انحصار میں کمی کے ذریعے اسے اکتالیس فیصد کی موجودہ سطح سے تیس فیصد تک لایا جائیگا اور قابل تجدید توانائی اور تھر کے کوئلے جیسے ذرائع سے یہ شرح آئندہ دس سال میں بیس فیصد سے کم پر لائی جائیگی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.