Thursday, 28 March 2024, 04:33:28 pm
حزب اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد صرف اپنے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب
May 25, 2019

فائل فوٹو

 اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی خصوصی معاون ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج لاہور میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کا اکٹھا ہونا اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ غیر فطری اتحاد حزب اختلاف کی جماعتوں کی بدعنوانی کو چھپانے کیلئے بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوجھ بوجھ رکھنے والی قوم قومی خزانے اور وسائل کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کو جانتی ہے۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب عوام کی بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے اور عوام کی بھلائی کیلئے وسائل دیانتداری سے خرچ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تین سو نو بازاروں میں اعانت فراہم کی جارہی ہے اور رمضان بازاروں کی نگرانی کیلئے ایک ہزار مجسٹریٹ مقرر کئے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی متحرک قیادت میں مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے رمضان بازاروں میں عوام کو سہولت فراہم کرنے پر پنجاب حکومت کی تعریف کی ۔انہوں نے گندم کے ہدف کو حاصل کرنے اور کسانوں کو پوری ادائیگی پر وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.