Tuesday, 25 June 2019, 04:34:23 am
حکومت پنجاب کا صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی دوہزار تیئس کا اعلان
May 25, 2019

حکومت پنجاب نے صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی دوہزار تیئس کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت لاہور میں اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حکمت عملی کا مقصد عوامی فلاح وبہبود اور اقتصادی ترقی کی سمت کا تعین کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیںگے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں میں اصلاحات کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔