Thursday, 19 September 2019, 01:40:33 pm
پاکستان تنازعات کے حل کیلئے بھارت کی نئی حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، وزیر خارجہ
May 26, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے بھارت کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

ملتان میں ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں خوشحالی اور امن تمام مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ مذاکرات کو ترجیح دی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے۔

ملک میں حالیہ دہشتگردحملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی اس لہر پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ جلد کام شروع کردیا گا اور اس کیلئے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔