Saturday, 20 April 2024, 10:55:41 am
چیئرمین نیب کی متنازعہ آڈیو ٹیپ کا معاملہ، اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، فردوس
May 25, 2019

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی متنازعہ آڈیو ٹیپ کا معاملہ حزب اختلاف کی جانب سے حکومت اور قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔

انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے مقدمات میں عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکامی کے بعد حزب اختلاف نے میڈیا میں خود ساختہ آڈیوٹیپ کی تشہیر سے چیئرمین نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی روش اختیار کی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.