Tuesday, 25 June 2019, 05:04:58 am
بلاول سندھ میں ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئےبے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں،فردوس
May 25, 2019

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنی جماعت کی بد عنوانی،بد انتظامی اور سندھ میں ناقص کارکردگی پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان تحریکِ انصاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سخت کوششیں کر رہی ہے اور لوٹ مار کا باب بند ہو چکا ہے۔